فیس بک میسنجر میں یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا
فیس بک نے اس طرح کا فیچر گزشتہ سال اپنی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں پہلے متعارف کرایا تھا۔
کچھ دن پہلے فیس بک نے میسنجر میں چیٹ پیغامات کو 'ان سینڈ' یا دوسرے صارف کی ونڈو سے غائب کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔
اور ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر اب سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر میں 'ان سینڈ' فیچر متعارف کرانے کا اعلان
ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی نیکسٹ ویب نے میسنجر میں اس فیچر کے حوالے سے ایک نئے بٹن کا اسکرین شاٹ ایک رپورٹ میں شیئر کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اسکرین شاٹ ایسے قابل اعتماد ذرائع سے حاصل ہوا ہے جو اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔