کترینہ کیف ’بگ باس 12‘ کی شریک میزبان ہوں گی؟
متنازع ٹی وی شو کے 11 ویں سیزن کی میزبانی سلمان خان نے کی تھی، جسے ہر قسط کا معاوضہ 11 کروڑ روپے دیا گیا تھا۔
بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ کا 12 واں سیزن رواں برس کے اختتام کو نشر ہوگا، جس کے لیے کلرز ٹی وی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
’بگ باس‘ کے 11 ویں سیزن کی میزبانی تن تنہا دبنگ ہیرو سلمان خان نے کی تھی، جو گزشتہ 5 سال سے اس شو کے اکیلے میزبان بنتے آ رہے تھے۔
تاہم رواں برس نایاب کالے ہرن کے شکار کرنے کے کیس میں جیل کی سزا ہونے اور عدالت میں مقدمہ چلنے کے باعث ’بگ باس‘ انتظامیہ نے شو کی میزبانی کے لیے سلمان خان کے ساتھ ایک اور میزبان کا اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بگ باس 11 ' کے فاتح کا اعلان
اطلاعات ہیں کہ اگرسلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کرنے کے کیس میں کوئی سزا نہ ملی تو ’بگ باس 12‘ کی میزبانی بھی وہی کریں گے، تاہم ان کے ساتھ کچھ بھی ہونے کی صورت میں ٹی وی انتظامیہ نے شو کے لیے شریک میزبان کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔