شاہد اور میرا دوسری بار والدین بننے کو تیار
شاہد کپور دوسری بار والد بننے والے ہیں اور اس بڑی خبر کا اعلان خود اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر کے ساتھ کیا۔
بولی وڈ اداکار شاہد کپور دوسری بار والد بننے والے ہیں اور اس بڑی خبر کا اعلان خود اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر کے ساتھ کیا۔
شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر اپنی پہلی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک ایسی جگہ لیٹ کر مسکرا رہی ہیں جہاں بہت سے غباروں کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
جبکہ ان غباروں کے ساتھ میشا کو ’بڑی بہن‘ کا نام بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں: شاہد کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے
خیال رہے کہ شاہد کپور کی شادی 2015 میں 7 جولائی جو دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت کے ساتھ ہوئی تھی۔
جہاں بولی وڈ میں زیادہ تر اسٹارز پسند کی شادیوں کو فوقیت دیتے ہیں وہیں 37 سالہ اداکار شاہد کپور نے اپنے والدین کی مرضی سے 23 سالہ میرا سے شادی کرکے پوری انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مداحوں کو بھی بالکل حیران کردیا تھا۔