لندن: بھارتی وزیر اعظم کا ’احتجاج‘ سے استقبال
مظاہرین میں سے بیشتر مسلمان اور سکھ تھے جنہوں نے ’مذہب کی بنیاد پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ‘ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
لندن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ نے احتجاج کو جنم دے دیا اور لندن میں پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں مظاہرین نے مخالفت میں نعروں سے ان کا استقبال کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مظاہرین میں سے بیشتر مسلمان اور سکھ تھے جنہوں نے ’مذہب کی بنیاد پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ‘ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کے خلاف ’مودی واپس جاؤ‘ اور ’مودی دہشت گرد ہے‘ کے نعرے لگائے۔