پریانکا چوپڑا، ابھیشک بچن اور 18 سالہ لڑکی عائشہ
بولی وڈ کے چھوٹے بچن ابھیشک بچن اور پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ کم سے کم تین سے زائد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
تاہم دونوں اداکار آخری بار 2008 میں ٹریجڈی فلم ’دوستانہ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اب وہ 10 سال بعد ایک نئی فلم میں ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔
اطلاعات ہیں کہ ابھیشک بچن اور پریانکا چوپڑا آنے والی بولی وڈ ٹریجڈی فیملی فلم میں میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔
ممبئی مرر کے مطابق فلم ساز سونالی بوس اپنے آنے والی فلم میں ابھیشک بچن اور پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کی خواہاں ہیں اور انہوں نے اداکاروں سے اس حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
خبر کے مطابق فلم ساز سونالی بوس نے ابھیشک بچن سے آنے والی رومانٹک ایکشن فلم ’من مرضیاں‘ کی شوٹنگ کے سیٹ پر ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ انہیں فلم میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ابھیشک بچن نے فلم میں اپنے کردار پر خوشی کا اظہار کیا، دوسری جانب فلم ساز نے پریانکا چوپڑا سے بھی فلم کے حوالے سے رابطہ کیا۔
نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا کہ فلم ساز پریانکا چوپڑا کو اپنی فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتی ہیں، جو فلم میں ابھیشک بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
خبریں ہیں کہ ابھیشک بچن اور پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔