وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر وزیراعظم 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جس کا مقصد خطے کے ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔