ریمپ پر گر کر مقبولیت حاصل کرنے والا ننھا ماڈل
چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ماڈل نے ریمپ پر گر کر ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی۔
دنیا بھر میں کسی بھی ماڈل کے لیے سب سے اہم یہی ہوگا کہ وہ فیشن شو کے دوران ریمپ پر سب سے بہترین واک کرکے شائقین کا دل جیت لے۔
اور ایسا کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے کے دوران کسی ماڈل کا گر جانا اس کے لیے بھیانک خواب سے کم نہیں ہوگا۔
لیکن چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ماڈل نے ریمپ پر گر کر ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی۔
یہاں بات چین سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ ننھے ماڈل جینگ یاؤینگ کی ہورہی ہے، جو شنگھائی میں جاری ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر گر کر دنیا بھر میں مقبول ہوگیا۔
اس فیشن شو میں بچوں کی کلیکشن کا مظاہرہ کیا جارہا تھا، جس کو پیش کرنے کے لیے ریمپ پر ننھے ماڈلز اپنے جلوے بکھیر رہے تھے۔