'سارہ علی خان مصالحہ فلموں کے لیے ہی ہیں‘
سیف علی خان کی بیٹی نے مجھ سے پہلی ملاقات میں کہا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، ڈائریکٹر روہت شیٹھی
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی نوجوان بیٹی سارہ علی خان جلد ہی فلمی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گی۔
اگرچہ ان سے متعلق خبر تھی کہ ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ ہوگی، تاہم اس فلم کی پروڈکشن کمپنی اور ہدایت کار کے درمیان تنازعات کے بعد اب ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’سمبا‘ ہوگی۔
ایکشن مصالحہ فلم’سمبا‘ رواں برس دسمبر میں ریلیز کردی جائے گی، جس میں اہم کردار رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہریتھک، سیف علی خان کی بیٹی کو اپنی ہیروئن بنانے کے خواہاں
پہلی فلم ہی رنویر سنگھ کے ساتھ کرنے والی سارہ علی خان کے حوالے ’سمبا‘ کے ہدایت روہت شیٹھی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے کے لیے انہوں نے ان سے رابطہ کیا تھا۔