زمین پر کسی بھی جگہ 1 گھنٹے میں سفر کرنا ہوگا جلد ممکن
بہت جلد کسی ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک سے دوسرے ملک جانے کے لیے طیارے کی ٹکٹ بک کرانے کی بجائے لوگ راکٹ پر سفر کرسکیں گے۔
اسپیس ایکس کی صدر اور سی او او گیونی شاٹویل نے دعویٰ کیا ہے ایسے راکٹ کو جو لوگوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں 60 منٹ یا ایک گھنٹے میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، ایک دہائی کے اندر حقیقت بن جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مریخ تک رسائی تو پہلا قدم ہے جس کے بعد مزید سولر سسٹمز کی کھوج کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : انسانوں کو 2024 تک ’مریخ‘ پر لے جانے کا منصوبہ
اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ سال ایسے راکٹ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ان کے بقول زمین اور خلاءدونوں جگہ سفر کو آسان ترین بنادیں گے۔
یہ راکٹ عمودی ٹیک آف اور لینڈ کرسکیں گے، جبکہ بڑے شہروں میں لانچ پیڈز سے ٹیک آف کرسکیں گے۔