فیس بک بانی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ پہلی بار امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
مارک زکربرگ امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے اس لیے پیش ہوئے،کیوں کہ گزشتہ ماہ 21 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فیس بک کے 8 کروڑ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کرکے سیاسی مقصدوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد فوری طور پر امریکا کے وفاقی ٹریڈ کمیشن ( ایف ٹی سی) نے فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع کردی تھی، جب کہ حیران کن طور پر سوشل میڈیا کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔
اس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اگرچہ فیس بک نے صارفین سے معذرت بھی کی تھی، تاہم سینیٹ کمیٹیوں نے مارک زکربرگ کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے بلایا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق مارک زکربرگ نے امریکی سینیٹرز کو آگاہ کیا کہ ان کی کمپنی اس وقت روسی ٹیکنالوجی آپریٹرز کے ساتھ ایک طرح کی حالت جنگ میں ہے۔