پاکستانی فلم سے کیریئرشروع کرنے والی ایرانی اداکارہ بھارت جا پہنچیں
رواں برس ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی ایرانی نژاد جرمن اداکارہ ایلناز نوروزی اب جلد ہی ایک بھارتی فلم میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ ایلناز نوروزی ایران میں پیدا ہوئیں تاہم جلد ہی وہ یورپی ملک جرمنی منتقل ہوگئیں، جہاں وہ پلی بڑھیں۔
ایرانی نژاد ایلناز نوروزی نے محض 15 برس کی عمر میں جرمنی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا، انہیں نہ صرف جرمن اور انگریزی بلکہ فرینچ، اردو اور ہندی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔
ایلناز نوروزی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے خصوصی پرشین رقص بھی سیکھا۔
ایلناز نوروزی نے فلمی کیریئر کا آغاز پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے کیا، جو رواں برس فروری میں ریلیز ہوئی۔
ایلناز نوروزی نے فلم میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، جب کہ ان کی اداکاری و اردو پر مہارت کو بھی سراہا گیا، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچھی کمائی کرنے سمیت اچھے تبصرے حاصل کیے۔
’مان جاؤ نا‘ کی ریلیز کے بعد ایلناز نوروزی بھارت منتقل ہوگئیں، جہاں وہ نہ صرف ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی ویب سیریز ’اسکیئرڈ گیمز‘ میں ایکشن میں نظر آئیں۔