انٹار کٹیکا میں پہلی مرتبہ فصل اگانے میں کامیابی
انٹار کٹیکا میں پہلی مرتبہ سبزیاں اگانے میں کامیابی
انٹارکٹیکا وہ براعظم ہے جہاں کا موسم یا ہر وقت کی سردی، فصلوں کی پیداوار کو ناممکن بنا دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں بسنے والے چند افراد کے لیے سبزیاں اور پھل وغیرہ ہر سال دیگر علاقوں سے بھجوائے جاتے ہیں۔
مگر اب وہاں پہلی مرتبہ پھلوں اور سبزیوں کو اگانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔
یہ کارنامہ جرمن ایرو اسپیس سینٹر (جی اے سی) کے انجنیئرز نے انجام دیا جس کے لیے انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گرین ہاﺅس تعمیر کیا جس کی بدولت سرد ترین براعظم میں فصلیں کاشت کرنا ممکن ہوگیا۔
اس فارم میں غذاﺅں کو اگانا سال کے ہر مہینے میں ممکن ہے اور تحقیقی ٹیم نے حال ہی میں پہلی فصل اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایڈن۔آئی ایس ایس نامی گرین ہاﺅس کے اندر موسم کو کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوی ہے اور اس کے لیے ورٹیکل فارمنگ کی تیکنیک پر انحصار کیا گیا۔
جس کی تصاویر نیچے دیکھی جاسکتی ہیں۔
اس گرین ہاﺅس کو اکتوبر 2017 میں انٹار کٹیکا منتقل کرنے سے قبل جی اے سی کی جانب سے اس کا تجربہ جرمنی میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں کیا تھا۔