عبدالمعید اور اقصیٰ، جنہوں نے معذوری کے باوجود ہمت نہیں ہاری
مایوسی اور غیر یقینی کی کیفیت سے نِکلنا ہی اصل کامیابی ہے اور فنی تعلیم انہیں ہنر مند بناتی ہے۔
ہنر مندی، مہارت اور کاروباری رموز میں آگاہی حاصل کرکے خصوصی افراد اپنا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کا تعارف خصوصی صلاحیتوں کے حامل 2 ایسے افراد سے کرواتے ہیں جنہوں نے معذوری کو اپنی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
عبدالمعید اور ان کی آن لائن فوڈ کمپنی
"میرا نام عبدالمعید ہے۔ میری عمر 27 سال ہے۔ جب میں 12 سال کا تھا تب مجھے پٹھوں کا مرض Muscular Dystrophy لاحق ہوگیا۔ میں چلتے چلتے گِر پڑتا تھا اور اٹھنے بیٹھنے میں بھی دشواری محسوس کرنے لگا تھا۔
"آہستہ آہستہ میرے جسم کے تمام مسلز کمزور ہونے لگے اور میں وہیل چیئر پر بیٹھنے لگا۔ میرے والدین نے بہت علاج کروایا، لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔