پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو تمام فورمز پراٹھانے کا فیصلہ
کشمیریوں کی جدوجہد نے بھارتی حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کردیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی
قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے شروع کی گئی حالیہ قتل و غارت پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی غیرمعمولی بربریت کودوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پراٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 20 واں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جہاں وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سمیت اعلیٰ سول اورعسکری قیادت شریک تھی۔