دپیکا اور رنویر کی شادی ہوچکی، بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ
بھارتی میڈیا نے 2 دن ہی قبل خبریں شائع کی تھیں کہ اداکاروں کی شادی رواں برس ستمبر یا دسمبر میں ہوگی۔
2 دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس کے اختتام میں شادی کرلیں گے۔
خبر کے مطابق رنویر اور دپیکا رواں برس ستمبر یا دسمبر کے کسی بھی چار دنوں میں شادی کریں گے، تاہم ان کی شادی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی۔
اداکاروں کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ رنویر اور دپیکا کے والدین نے حال ہی میں پہلی بار ملاقات کی، جس میں دونوں اداکاروں کی شادی کا فیصلہ طے پایا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اداکاروں کے والدین کی ملاقات کے بعد دپیکا پڈوکون کی والدہ اور بہن ان کے لیے جہیز کی خریداری بھی شروع کردی۔
تاہم اب ایک معروف بھارتی شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل دونوں اداکاروں کی شادی ہوچکی، دکھاوے کے لیے تقریب ہونا ابھی باقی ہے۔