معمر رانا کی ’آزادی‘ کے ساتھ 2 سال بعد اسکرین پر واپسی
فلم کی کہانی کشمیر کی آزادی کے گرد گھومتی ہے، سونیا حسین ایک صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
بالآخر لولی وڈ کی آنے والی فریڈم تھرلر فلم ’آزادی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کے معمر رانا 2 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔
’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو آرٹسٹ ہونے کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لیے گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔
اگرچہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ پہلے مکمل کی جاچکی تھی، تاہم اس کا پہلا ٹریلر 27 مارچ کو ریلیز کردیا گیا۔