گمشدہ سام سنگ گلیکسی فون کو کہیں بھی تلاش کرنا آسان
کیا آپ سام سنگ کا کوئی گلیکسی اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں ؟ اور کیا وہ کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں ؟ تو پریشان مت ہوں بلکہ کسی بھی جگہ سے اسے تلاش کیا جاسکتا ہے۔
جی ہاں سام سنگ کے فائنڈ مائی موبائل فیچر اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس سروس کی کوئی فیس بھی نہیں، بس سام سنگ اکاﺅنٹ پر سائن ان ہونا ہوگا، جو کہ عام طور پر نئے فون کو استعمال کرنے سے قبل ہی بن جاتا ہے۔
ویسے اگر نہیں بھی ہوا تو بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس کے لیے چند منٹ ہی درکار ہوتے ہیں اور اپنے فائنڈ مائی موبائل کو کسی بھی گلیکسی سیریز کے لیے ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔
یہ درست ہے کہ گوگل کی جانب سے بھی تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے یہ سروس ایک ایپ کی شکل میں موجود نہیں اور اس میں کوئی خرابی بھی نہیں، مگر سام سنگ کی جانب سے اپنے فونز کے لیے دی جانے والی سروس زیادہ مدد فراہم کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں : گمشدہ فون کی تلاش کے لیے گوگل مددگار
اس فیچر کو تلاش کرنے کے لیے اپنے گلیکسی ڈیوائس کی سیٹنگز میں لاک اسکرین اینڈ سیکیورٹی کے آپشن پر جانا چاہئے۔