ویڈیوز

کراچی بندرگاہ کے قریب 2 مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے

دونوں جہاز ٹرمینل پر ڈیپ واٹر چینل میں داخل ہو تے ہوئے ٹکرائے جس کے نتیجے میں جہازوں پر لدے کنٹینرز سمندر میں جاگرے۔

کراچی: حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں مال بردار جہاز ٹرمینل پر ڈیپ واٹر چینل میں داخل ہو تے ہوئے کم فاصلہ ہونے کے بنا ٹکراگئے جس کے نتیجے میں جہازوں پر لدے متعدد کنٹینرز سمندر میں جا گرے۔

حادثے کےفوراً بعد ٹرمینل انتظامیہ نے امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ حادثے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے