رنویر سنگھ نے دپیکا سے تعلقات کی وضاحت کردی
اداکار نے بتایا کہ وہ اداکارہ کو کیا سمجھتے ہیں اور یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں اداکارہ کیا سمجھتی ہیں۔
ان دنوں اگر بولی وڈ کا کوئی سب سے رومانٹک جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے تو ہے ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا جوڑا۔
ان دونوں کے پیار کی کہانی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ رواں برس ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں۔
اگرچہ دونوں کی رومانوی خبریں، ان کی شادی اور ان کے تعلقات سے متعلق متعدد خبریں شائع ہوچکی ہیں۔
تاہم اب پہلی بار رنویر سنگھ نے اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی، تاہم انہوں نے مکمل طور پر اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔
رنویر سنگھ نے نیوز 18 انڈیا کی سالانہ ہونے والی ’رائزنگ انڈیا‘ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت ایک اداکار دپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں، تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتی؟