فیس بک کا پاکستانی صارفین کے لیے پکچر گارڈ فیچر
فیس بک پاکستان میں نئے ٹولز متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت صارفین کو مزید کنٹرول ملے گا۔
فیس بک نے پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو انہیں یقیناً پسند آئے گا کیونکہ اس سے کوئی دوسرا فرد ان کی پروفائل تصاویر کو چوری کرکے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کرسکے گا۔
جی ہاں فیس بک پاکستان میں نئے ٹولز متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت صارفین کو مزید کنٹرول ملے گا۔
آسان الفاظ میں اس فیچر کا مقصد صارفین کی پروفائل تصاویر کو دیگر افراد کی رسائی سے پیش آنے والے خطرے سے تحفظ دینا ہے۔
مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں
اس فیچر کو پکچر گارڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں صارف کی مرضی سے ہی اس کی پروفائل پکچرز کو دوست یا دیگر ڈاو¿ن لوڈ اور شیئر کرسکیں گے۔