بیرون ملک اثاثوں کی واپسی: عدالت نے کمیٹی کی سفارشات مسترد کردیں
عدالت عظمیٰ نے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شبرزیدی اور ٹیکس کنسلٹنٹ محمود مانڈوی والا کو عدالتی مدد کار تعینات کردیا
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے بیرون ملک چھپائی گئی غیرقانونی دولت واپس لانے سے متعلق تین رکنی کمیٹی کی سفارشات پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ٹیکس کنسلٹنٹ کو بطور عدالتی معاون مقرر کردیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے سفارشارت کو غیر موثر قرار دیا اور مذکورہ معاملے میں معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شبرزیدی اور ٹیکس کنسلٹنٹ محمود مانڈوی والا کو عدالتی معاون تعینات کردیا۔