ایشوریا رائے شاطر حسینہ بنیں گی
44 سالہ اداکارہ 15 سال بعد پرانے ہدایت کار کے ساتھ ایک خوبرو حسینہ کا کردار ادا کریں گی۔
سابق مس ورلڈ اور بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ 44 سالہ ایشوریا رائے آنے والی فلم میں ایک شاطر حسینہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔
اطلاعات ہیں کہ ایشوریا رائے ہدایت کار روہن سپی کے ساتھ 15 سال بعد رومانٹک تھرلر فلم میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ ایشوریا رائے اس سے قبل 2003 میں ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی فلم ’کچھ نہ کہو‘ کی ہدایات دے چکے ہیں۔
اب 15 سال بعد وہ ایک بار پھر ایشوریا رائے کو رومانٹک تھرلر فلم میں کاسٹ کرکے انوکھا کارنامہ سر انجام دینا چاہتے ہیں۔
ہدایت کار روہن سپی بچن خاندان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ابھیشک بچن کی متعدد فلموں کی ہدایات دی ہیں۔