ملالہ یوسف زئی پناہ گزینوں پر کتاب لکھنے میں مصروف
اس سے قبل ملالہ یوسف زئی نے 2017 میں بھی ایک کتاب لکھی تھی، جب کہ وہ اپنی بائیوگرافی کی بھی شریک لکھاری ہیں۔
دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور تعلیم سے متعلق کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی ان دنوں پناہ گزینوں کے مسائل پر کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ملالہ یوسف زئی کی دوسری کتاب جو وہ خود لکھ رہی ہیں، اس سے قبل انہوں نے تصویری کہانی پر مبنی کتاب ’ملالہ میجک پینسل‘ لکھی۔
اس سے قبل 2013 میں ان کی بائیوگرافی کتاب ’آئی ایم ملالہ: دی گرل ہو اسٹڈ یو‘ سامنے آٗئی، جس میں انہوں نے کتاب کی لکھاری کرسٹینا لمبا کا ساتھ دیا، تاہم وہ کتاب تنہا ملالہ نے نہیں لکھی۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ملالہ یوسف زئی پناہ گزینوں کے معاملے پر ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ نامی کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔