جاسوسی کیے جانے پر نوازالدین کی اہلیہ نے خاموشی توڑدی
اداکار پر 2 دن قبل الزام لگایا تھا کہ انہوں نے نجی جاسوسوں کے ذریعے اپنی بیوی کی جاسوسی کی۔
2 دن قبل بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی جاسوس کی۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے نجی جاسوسوں سے اپنی بیوی انجلی عرف عالیہ صدیقی کے فون کے ڈیٹا کا ریکارڈ مانگا تھا۔
نوازالدین صدیقی کو اسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی کے نواحی شہر تھانے کی کرائم برانچ پولیس اسٹیشن نے سمن بھی جاری کیا تھا۔
اگرچہ نوازالدین صدیقی نے بھی خبر سامنے آنے کے بعد حیرانگی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب ان کی اہلیہ نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
اداکار کی اہلیہ نے اپنے معصوم شوہر پر جاسوسی اور فون ڈیٹا حاصل کرنے جیسے الزامات لگنے کے بعد فیس بک پر لمبی چوڑی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے تمام الزامات کی وضاحت کی۔