جنگ زدہ مشرقی غوطہ میں امدادی سامان پہنچ گیا
ہفتہ کے روز کھانے پینے کے 2 ہزار 400 پیکٹ پر مشتمل 13 ٹرک مشرقی غوطہ پہنچے۔
شام میں حکومتی فورسز کی جانب سے باغیوں کے زیر کنٹرول مشرقی غوطہ میں امدادی قافلے کی طرف سے محصور شہریوں کو کھانے پینے کا سامان پہنچانے کے ایک روز بعد بھی حملے جاری رہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس کی حمایت یافتہ شامی فورسز کی جانب سے 18 فروری کو مشرقی غوطہ میں زمینی و فضائی بمباری کا آغاز کیا گیا، جس میں اب تک 950 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مشرقی غوطہ میں 4 لاکھ افراد 2013 سے حکومت کے زیر تسلط رہ رہے ہیں، جسے لاتعداد مسلح گروپوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
حملوں کے بعد سے حکومتی فورسز علاقے کے نصف سے زائد حصے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرچکی ہے۔