والدہ کی موت کے 2 ہفتوں بعد جھانوی نے شوٹنگ شروع کردی
سری دیوی 24 فروری کو ہلاک ہوئیں، ان کی راکھ 4 دن قبل گنگا میں بہائی گئی تھی۔
گزشتہ ماہ 24 فروری کو پانی کے ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوب کر ہلاک ہونے والی بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی نے فلموں کی شوٹنگ شروع کردی۔
21 سالہ جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ اپنی والدہ کے مرنے کے محض 2 ہفتوں بعد ہی شرع کی ہے۔
جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ ایک ایسے وقت میں شروع کی، جب کہ انہیں والدہ کی موت کے 10 دن بعد اپنی سالگرہ کا جشن منانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ 21 سالہ جھانوی کپور نے تین دن قبل 6 مارچ کو اپنی سالگرہ اس وقت منائی، جب ان کی والدہ کو مرے ہوئے پورے 7 ہوئے تھے۔