فریڈا کاہلو کی گڑیا بنانے پر تنازع
خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی و معروف میکسیکن آرٹسٹ فریڈا کاہلو کی شکل کی گڑیا بنانے پر کمپنی اور آرٹسٹ کے خاندان میں تنازع پیدا ہوگیا۔
خیال رہے کہ فریڈا کاہلو 1907 میں پیدا ہوئیں اور 1954 کو چل بسیں، وہ نہ صرف معروف مصورہ تھیں، بلکہ وہ سیلف پورٹریٹ یعنی اپنی تصاویر بنانے کے لیے حوالے سے بھی معروف تھیں۔
فریڈا کاہلو نے مصوری کے ذریعے نہ صرف قدرت اور اپنے حسن کو دنیا کے سامنے پیش کیا، بلکہ پینٹنگز کے ذریعے خواتین کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد کی۔
فریڈا کاہلو کو نہ صرف پہلی بولڈ مصورہ بلکہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رہنے والی کارکن کی حیثیت سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
ان کی زندگی پر جہاں کتابیں اور ناول لکھے گئے، وہیں ہولی وڈ میں 2002 میں ان کی زندگی پر ’فریڈا‘ نامی فلم بھی بنائی گئی۔
فلم میں ان کا کردار اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے ادا کیا تھا، فلم نے باکس آفس پر 58 ملین امریکی ڈالر کی کمائی کی، جب کہ اداکارہ کو اسی فلم پر ایوارڈ بھی ملا۔