امریکا میں طوفان کی تباہ کاریاں
مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث 12ریاستوں میں 23لاکھ گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہو گئے۔
امریکا کے شمال مشرقی ساحل پر تیز ہواؤں اور موسلہ دھار بارش اور برف باری کے باعث آئے طوفان سے لاکھوں بجلی صارفین کو فراہمی معطل ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تیز بارش اور خطرناک آندھی سے ہزاروں کی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث 12ریاستوں میں 23 لاکھ گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفان کے باعث دو ہزار آٹھ سو پروازیں منسوخ ہوئیں۔
امریکا کی ریاست میری لینڈ، ورجینیا، میساچوسٹس اور میانے میں طوفان کے باعث ایمرجنسی جاری کی گئی ہے۔
شدید بارش کے باعث طغیانی کے بعد امریکی ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔