سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس پاکستان میں دستیاب
سام سنگ کی جانب سے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان مین بھی یہ دونوں فوز پری بکنگ کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔
اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس خریدنا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب ان کی ایڈوانس بکنگ کرانا ممکن ہے۔
سام سنگ کی جانب سے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان مین بھی یہ دونوں فوز پری بکنگ کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں جو دس مارچ تک بک کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ان کی ڈیلیوری پندرہ مارچ کے بعد ہوگی۔
یہ دونوں فونز سام سنگ کی ویب سائٹ پر بک کرائے جاتے ہیں اور ایس نائن 1 لاکھ تین ہزار روپے جبکہ ایس نائن پلس 1 لاکھ 14 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں : سام سنگ کے 2 نئے فلیگ شپ فون ایس نائن اور ایس 9 پلس
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ ان دونوں فونز کے 64 جی بی کے ماڈلز کی قیمتیں ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس فون کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔