روزانہ 9منٹ کی یہ ورزش توند سے نجات دلائے
اگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے توند سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو آپ اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔
ویسے تو اگر جادوئی چھڑی ہو اور اس کی ایک جنبش سے پیٹ سے لٹکی یہ چربی غائب ہوجائے تو سننے میں اچھا لگے مگر ایک چیز بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور وہ ہے ورزش۔
ایسی ہی ورزشوں کے بارے میں جانیں جو توند کو جلد گھلانے میں مدد دیتی ہیں۔
اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اس کے لیے دن میں صرف 9 منٹ ہی چاہئے۔
ویسے ورزشوں کے ساتھ متوازن غذا بھی اس مقصد کے لیے ضروری ہے۔
تاہم یہاں اس مقصد کے لیے بہتر ورزشوں کے بارے میں پڑھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقے
ویکیوم
!اسکرین شاٹ]1
کمر کے بل فرش پر لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو اوپر کی جانب موڑ لیں جبکہ ہاتھوں کو دونوں پہلوﺅں پر رکھ دیں۔ یہ ورزش خالی پیٹ کرنا ہی بہتر ہے۔
پھر گہری سانس لیں اور منہ کے راستے ہوا کو جتنا خارج کرسکیں، کردیں اور جتنا ہوسکے پیٹ کو اندر کی جانب کھینچ لیں، اس پوزیشن میں پندرہ سیکنڈ تک رہیں اور پھر آرام کریں۔ بتدریج اس وقت کو ایک منٹ تک لے جائیں یا اس وقت جب تک آپ کو بے آرامی محسوس نہ ہو، یہ دن میں تین سے پانچ بار کریں اور مجموعی طور پر دو یا اس سے زائد منٹ اس ورزش کو دیں۔
تاہم بیماری یا معدے کے مسائل کے شکار افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اسے کرنے کے دوران معدے کے اندر دباﺅ بڑھتا ہے جو بیمار اعضاءپر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے، اسی طرح دمہ، امراض قلب کے مریض بھی اسے نہ کریں۔