سائنس و ٹیکنالوجی

ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

ویوو کے نئے کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس کی اسکرین، کیمرہ اور دیگر فیچرز ایسے ہیں جو اب تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر کوئی بھی چینی کمپنی ویوو کی نئی کانسیپٹ ڈیوائس کا مقابلہ نہیں کرسکتا جو اپنی مثال آپ ہے۔

جی ہاں واقعی ویوو کے نئے کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس کی اسکرین، کیمرہ اور دیگر فیچرز ایسے ہیں جو اب تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

یعنی ایسی اسکرین جس پر انگلی رکھ کر فون کو ان لاک کیا جاسکتا ہے جبکہ دو دیگر فیچرز بھی دنگ کردینے والے ہیں۔

مزید پڑھیں : ویوو اسمارٹ فونز کی پاکستان آمد

سکس انچ اسکرین کے اس فون بیزل ناممکن حد تک کم کیے گئے ہیں یعنی تین سلائیڈز میں 1.8 ملی میٹر جبکہ نچلے حصے میں 4.3 ملی میٹر، اسی طرح فریم اتنا سلم ہے کہ فرنٹ کیمرے کے لیے جگہ ہی نہیں بچی۔

فوٹو بشکریہ انگیجیٹ

اور اس چیز کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی نے ایک انوکھا فرنٹ کیمرہ متعارف کرایا ہے جو کہ کسی ٹوسٹر کی طرح اوپری حصے پر باہر نکلتا ہے۔

8 میگا پکسل لینس فون کے اوپری ایج میں 0.8 سیکنڈ میں باہر نکلتا ہے جبکہ بیک پر معمول کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ انگیجیٹ

اسی طرح دوسرا غیرمعمولی فیچر فون کی اسکرین ہے اور کمپنی نے اسکرین کے اندر فنگرپرنٹ ریڈر کو زیادہ بہتر کیا ہے۔

اب چھوٹے سے سرکل کی بجائے ہاف اسکرین پر فنگرپرنٹ اسکین کرنا ممکن کیا گیا ہے اور دو فنگرپرنٹ کو اسکین کرنے کا آپشن دے کر سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ انگیجیٹ

یہ بھی پڑھیں : ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر والا پہلا فون

تیسرا غیرمعمولی فیچرز آڈیو میں چھپا ہے۔

ویوو نے او ایل ای ڈی پینلز سے اس ڈیوائس کو لوڈ کیا ہے جو کہ وائبریٹ ہوکر ویڈیوز، کالز اور گیمنگ کو ساﺅنڈ دیتے ہیں۔

ویوو نے اسے ساﺅنڈ کاسٹنگ کا نام دیا ہے اور فون کی آواز حیران کن حد تک بلند ہوتی ہے۔

فی الحال یہ فون کانسیپٹ ہے تو اسے فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ کہنا ابھی ممکن نہیں۔