سیاہ فام سپر ہیروز ’بلیک پینتھر‘ کے چرچے
مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس کی سیاہ فام سپر ہیروز کی 18 ویں فلم 'بلیک پینتھر‘ نے جہاں ریلیز ہونے کے پہلے ہی دن منفرد اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
وہیں اس نے ابتدائی 10 میں دنیا بھر سے 70 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 70 ارب روپے سے زائد) کما کر نیا ریکارڈ بنالیا۔
خیال رہے کہ ’بلیک پینتھر‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، اس فلم کو نمائش سے قبل ہی امریکا کی متعدد شوبز ویب سائٹس نے اسے سپر ہٹ قرار دیا تھا۔
’بلیک پینتھر‘ گزشتہ کئی سال میں ریلیز ہونے والی وہ پہلی فلم ہے، جسے نمائش کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی فلمی ناقدین نے اسے 100 میں 97 تک نمبر دیے تھے، جب کہ بعض نشریاتی اداروں نے اسے 99 تک ریٹنگ بھی دی۔
ہدایت کار ریان کوگلر کی اس فلم کو اعزازحاصل ہے کہ اس میں پہلی بار سیاہ فام سپر ہیروز کو پیش کیا جارہا ہے اور ناقدین اس کی کہانی پر فدا ہوچکے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اس فلم کی تعریف میں امریکا، برطانیہ و یورپ کے کئی اہم سیاستدان بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اس فلم کو ایک بہترین تبدیلی و انقلاب سے تشبیح دی۔