لائف اسٹائل

جینیفر لارنس کی ’ریڈ سپیرو‘ کی تصویر پر تنازع

ادکارہ کی لیک ہونے والی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جس پر اداکارہ کو وضاحت دینا پڑی۔

ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کی آنے والی فلم ’ریڈ سپیرو‘ ریلیز سے قبل ہی اداکارہ کی لیک ہونے والی ایک تصویر کی وجہ سے متنازع بن گئی۔

خیال رہے کہ ’ریڈ سپیرو‘ فلم کی کہانی ایک روسی جاسوس خاتون کے گرد گھومتی ہے۔

اس خاتون کو اپنے ملک کی خفیہ ایجنسی امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کے خلاف استعمال کرنے کا مشن دیتی ہے۔

جاسوس خاتون کا کردار جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے، جسے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے جسم کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فن سیکھیں اور اسی سے ہی دشمن کو مات دیں۔

—اسکرین شاٹ

خاتون جاسوس اپنے منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک اسکول میں بطور استاد بھرتی ہوجاتی ہیں، جو وہاں بچوں کو بھی اپنا جسم اپنے دفاع کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا درس دیتی ہیں۔

اسی فلم کی ایک لیک ہونے والی تصویر کی وجہ سے فلم ریلیز سے قبل ہی متنازع بن گئی اور اداکارہ کو تنقید کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلم کی لیک ہونے والی تصویر میں اداکارہ برہنہ تھیں، اطلاعات کے مطابق یہ تصویر فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی، جو فلم کی نمائش سے قبل لیک ہوگئی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں اداکارہ کا لباس سے برہنہ سین موجود ہے یا نہیں، تاہم اداکارہ کو تصویر لیک ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم اداکارہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تصویر میں نظر آنے والی حالت میں بھی پرسکون تھیں۔

—اسکرین شاٹ

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل ’سی بی ایس‘ کے پروگرام ’60 منٹ‘ میں میزبان بل وٹاکر سے بات کرتے ہوئے جینیفر لارنس نے لوگوں کی تنقید کو بلاجواز قرار دیا۔

اداکارہ نے اسی حالت میں سین کی شوٹنگ کرانے کو اپنی پسند اور مرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جسم کے ذریعے اداکاری کا آرٹ پیش کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ریڈ سپیرو‘ کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے ناول سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

فلم کی ہدایات فرانسس لارینس دے رے رہے ہیں، جب کہ اس کی کہانی جسٹن ہائتھ نے لکھی ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئل ایڈیگرٹون، شارلوٹ ریمپلنگ، میری لوئس پارکر، جولی رچرڈسن اور بل پارکر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کو آئندہ ماہ 2 مارچ کو ریلیز کیا جانے کا امکان ہے۔