چالباز چاندنی سے موم کی دیوکی سبروال تک
محض 4 سال کی عمر میں 1969 سے اداکاری کی شروعات کرنے والی سری دیوی نے 50 سال میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
بولی وڈ کی پہلی سپر اسٹار اداکارہ کہلائی جانے والی ’چاندنی‘ سری دیوی 54 برس کی عمر میں 24 فروری کو مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اچانک چل بسیں۔
ان کی اچانک موت سے جہاں بولی وڈ و ہندوستانی عوام غمزدہ ہیں، وہیں دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے کروڑوں افراد بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے چل بسنے پر افسردہ ہیں۔
زندگی کے 50 سال فلم انڈسٹری کو دینے والی سری دیوی نے پہلی بار صرف 4 سال کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار اداکاری کی اور وہ 1969 سے 1975 تک بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کرتی رہیں۔