سام سنگ کے 2 نئے فلیگ شپ فون ایس نائن اور ایس 9 پلس
یہ دونوں فونز دیکھنے میں گزشتہ سال کے ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس جیسے ہی ہیں، یعنی ایک جیسی اسکرین اور راﺅنڈ کارنر وغیرہ۔
سام سنگ نے اپنی فلیگ شپ ایس سیریز کے 2 نئے فونز گلیکسی ایس 9 اور ایس نائن پلس متعارف کرادیئے ہیں۔
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جانے والے گلاس اور میٹل ڈیزائن پر مبنی یہ دونوں فونز دیکھنے میں گزشتہ سال کے ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس جیسے ہی ہیں، یعنی ایک جیسی اسکرین اور راﺅنڈ کارنر وغیرہ۔
تاہم اندر سے یہ فون پہلے سے زیادہ بہتر اور بالکل مختلف ہے۔