نوکیا کے ایک اور پرانے فون کی نئی شکل میں واپسی
3310 کے بعد کمپنی نے نوے کی دہائی کے ایک اور مقبول فون نوکیا 8110 کو نئی زندگی دی ہے۔
بارسلونا میں ہر سال موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران مختلف کمپنیاں اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ آتی ہیں مگر ایچ ایم ڈی گلوبل نے گزشتہ سال 3310 کے جدید ورژن کو متعارف کراکے میلہ لوٹ لیا تھا۔
اور اس سال بھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی نے یہی طریقہ کار اپناتے ہوئے نوے کی دہائی کے ایک اور مقبول فون نوکیا 8110 کو نئی زندگی دی ہے۔