فیس بک پر آپ کی ذاتی معلومات تک کس کو رسائی حاصل ہے؟
فیس بک اپنے دوستوں اور خاندان سے رابطے میں رہنے کے لیے بہترین ویب سائٹ ہے۔
ویسے تو اس کا استعمال مفت ہے مگر پھر بھی آپ کو اس کی ایک قیمت دینا پڑتی ہے۔
جی ہاں اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو اپنے بارے میں بہت زیادہ معلومات اس سائٹ کو دینا ہوتی ہے اور بیشتر کمپنیاں اس کی بنیاد پر آپ پر نظر رکھتی ہیں۔
بیشتر افراد فیس بک پر کسی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ یا کسی ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کو بھول جاتے ہیں مگر اس طرح وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کو اپنی فیس بک پروفائل دیکھنے کا موقع دے رہے ہوتے ہیں۔
لوگوں کی پروفائل میں اکثر ای میل ایڈریسز اور فون نمبر کے ساتھ ساتھ ملازمت کی تاریخ اور موجودہ لوکیشن بھی ہوتی ہے اور صارفین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اگر آپ دوستوں کے ساتھ یہ ڈیٹا شیئر کررہے ہیں تو وہ لوگ جو ایپس استعمال کرتے ہیں وہ بھی یہ ڈیٹا دیکھ سکتی ہیں۔
فیس بک میں ہی ایک فیچر چھپا ہے جس سے آپ اشتہارات سے کافی حد تک نجات پاسکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنی فیس بک سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب نیچے ایڈ کے آپشن پر کلک کریں۔