پہلی بار مخنث کی بچے کو بریسٹ فیڈنگ
مخنث نے بچے کو دودھ پلانے سے قبل تین ماہ تک ادویات کھائیں، جس کے بعد وہ بچے کو دودھ پلانے کے قابل ہوا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار امریکا میں ایک مخنث نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے بچے کی بریسٹ فیڈنگ کی ہے۔
جس مخنث نے بچے کو دودھ پلایا، انہوں نے بذات خود بچے کو جنم نہیں دیا، بلکہ ان کے ازدواجی ساتھی نے بچے کو جنم دیا۔
جس مخنث نے بچے کو جنم دیا، وہ بچے کو دودھ پلانا نہیں چاہتا تھا، اس وجہ سے اس کے ازدواجی ساتھی نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
امریکا کے ٹرانس جینڈر ہیلتھ جرنل ’لبرٹی پب‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق نیویارک میں واقع ’ماؤنٹ سینائی سینٹر فار ٹرانسجینڈر میڈیسن اینڈ سرجری‘ کے ماہرین کی جانب سے ہارمونز کا علاج کیے جانے کے بعد مخنث بچے کو دودھ پلانے کے قابل ہوا۔