پاکستان

مسلم لیگ(ن) کی ایک اور وکٹ کرگئی،سابق وزیرمملکت تحریک انصاف میں شامل

سابق وزیر مملکت نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

— فوٹو، فہد چوہدری

ہری پور سے سابق وزیرِ مملکت عمر ایواب خان سابق وزیر خارجہ گوہر ایواب کے صاحبزادے سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔

عمر ایوب خان 2004 سے 2007 تک وزیرِ مملکت برائے خزانہ رہے۔

سابق وزیرِ مملکت نے 2012 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد حکمراں جماعت کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 ہری پور سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

عمر ایوب گوہر کو ضمنی انتخاب میں دھاندلی ثابت ہونے پر اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان

سابق وزیر مملکت نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔