کاروبار

زونگ کے 3 نئے پیکجز متعارف

یوفون، ٹیلی نار اور موبی لنک کے بعد زونگ نے بھی اپنے صارفین کے لیے سپرکارڈ جیسی نئی آفر پیش کردی ہے۔

یوفون، ٹیلی نار اور موبی لنک کے بعد زونگ نے بھی اپنے صارفین کے لیے سپرکارڈ جیسی نئی آفر پیش کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسمارٹ فونز کے یہ سیکرٹ کوڈز جانتے ہیں؟

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق زونگ کی جانب سے تین پیکجز فراہم کرائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ہفتے پر مشتمل جبکہ تیسرا ایک ماہ کا پیکج ہے۔

یہ بھی دیکھیں : آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان

زونگ نے ان پیکجز کو ہفتہ وار لوڈ آفر، آل ان ون ویکلی آفر اور آل ان ون منتھلی آفر کا نام دیا ہے۔

مزید پڑھیں : جاز اور ٹیلی نار کی صارفین کے لیے دلچسپ آفرز متعارف

اگر کوئی صارف ہفتہ وار لوڈ آفر لیتا ہے تو 250 روپے کے عوض وہ ایک ہفتے تک 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 100 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس، 1500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی جانیں : پاکستانی موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

اس پیکج کو ایکٹو کرنے کے لیے *70# ڈائل کرنا ہوگا اور یہ آفر سات دن تک برقرار رہے گی۔

اسی طرح زونگ آل ان ون ویکلی پیکج کی قیمت 150 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 جی سروسز جلد متعارف کرانا ممکن؟

اس میں 500 زونگ سے زونگ منٹ، 40 آف نیٹ منٹ، 500 ایس ایم ایس، 500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ ملے گا۔

اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# > 4 > 1 > 2ڈائل کریں یا Weekly150 لکھ کر 6464 پر ایس ایم ایس بھیج دیں۔

مزید پڑھیں : زونگ کا مفت واٹس ایپ سروس فراہم کرنے کا اعلان

آل ان ون منتھلی پیکج کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے جس کے عوض صارف کو 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 150 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس اور 1500 ایم بی فور جی انٹرنیٹ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟

اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# > 4 > 2 > 2 ڈائل کریں اور بس۔

ویسے یہ پیکجز آن لائن بھی سبسکرائب اس لنک پر جاکر کیے جاسکتے ہیں۔