’پدماوت‘ اداکاروں کا معاوضہ کیا تھا؟
ابتدائی 17 دن میں 233 کروڑ روپے کمانے والی متنازع فلم کے مرکزی اداکاروں کو مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے سے بھی کم پیسے ملے
رواں برس 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’پدماوت‘ اگرچہ متنازع ترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں، تاہم اس کے باوجود فلم سپر ہٹ ثابت ہوگئی۔
’پدماوت‘ نے اب تک ابتدائی 17 دنوں میں دنیا بھر سے 233 کروڑ روپے بٹور کر دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کو شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
یہ تینوں اداکاروں کی پہلی فلم ہے، جس نے ابتدائی 17 دنوں میں اتنے ذیادہ پیسے بٹورے۔
اگرچہ اس سے قبل بھی رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہیں، تاہم ’پدماوت‘ نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔
تنازع کے باوجود 233 کروڑ روپے کمانے والی فلم کے تینوں مرکزی اداکاروں کو محض 33 کروڑ روپے کا معاوضہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔