مشال قتل کیس کے فیصلے کے خلاف جے یوآئی (ف) کا احتجاج
مظاہرین کا فیصلے کو سپریم کورٹ لے جانے کا عزم کیا، یہ معاملہ یہاں پر ختم نہیں ہوگا، شجاع الملک
خیبر پختونخوا کے علاقے مردان موٹروے انٹرچینج پر جمعیت علمااسلام (ف) کے کارکنوں نے مشال خان قتل کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقتول کے خلاف نعرے بازی کی اور فیصلے کو سپریم کورٹ لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔
مردان انٹرچینج میں موجود مظاہرین نے مشال خان کے خلاف نعرے بازی کے علاوہ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔
ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے کارکن کا کہنا تھا کہ وہ یہاں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے رہائی پانے والے 26 'ہیروز' کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔