لائف اسٹائل جارج کلونی کا اپنی اور اہلیہ کی محبت سے متعلق اہم انکشاف لبنانی نژاد برطانوی قانون دان سے اداکار نے 2014 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ انٹرٹینمنٹ ڈیسک —فوٹو: اے ایف پی بولی وڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کا شمارشوبز کے معروف ترین اور رومانوی جوڑوں میں ہوتا ہے۔جارج اور امل کے مداح اور میڈیا کے لیے ہمیشہ یہ سوال باعث تجسس رہا کہ ان دونوں کی محبت کیسے ہوئی اور دونوں نے مختلف پیشوں کے باوجود ایک ہونے کا فیصلہ کیسے کیا؟اگرچہ دونوں کی شادی کو بھی 4 سال گزر چکے، تاہم اب بھی لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کیسے ہوئی، اور اس حوالے سے پہل کس نے کی؟شادی کو 4 سال گزر جانے کے بعد اب 56 سالہ اداکار و ہدایت کار جارج کلونی نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی اہلیہ لبنانی نژاد برطانوی قانون دان اور سماجی کارکن امل کلونی کے ساتھ محبت کیسے پروان چڑھی اور ان کی شادی کیسے ہوئی۔نشریاتی ادارے ’انڈیپینڈنٹ ڈاٹ آئی ای‘ کے مطابق ویب اسٹریمنگ چینل ’نیٹ فلیکس‘ کے شو ’مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈزنوانٹروڈکشن ود ڈیوڈ لٹرمین‘ میں انکشاف کرتے ہوئے جارج کلونی نے کہا کہ انہوں نے جب پہلی بار امل کلونی کو دیکھا تو وہ وہیں ٹھہر گئے، اور کئی گھنٹوں تک گھر سے باہر نہیں نکلے۔ —فوٹو: اے ایف پی اداکار نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دن بھی عام دن تھا، مگر وہ جلد ہی خاص بن گیا، اس دن انہیں ایک دوست نے کہا کہ وہ ان کے گھر آ رہے ہیں، کیا وہ اپنی ایک دوست کو ساتھ لے کر آ سکتے ہیں؟َجارج کلونی نے بتایا کہ انہوں نے دوست کو معمول کے مطابق جواب دیا کہ وہ اپنی دوست کو ساتھ لے کر آ سکتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: جارج کلونی شادی کے بعد پہلی بار منظرِ عام پراداکار کے مطابق جیسے ہی ان کا دوست اور امل کلونی ان کے گھر آئے، ان سے ان کے ایجنٹ نے کہا کہ انہوں نے اس خاتون کو دیکھا ہے، جو اداکار سے ملنے آ رہی ہے۔اداکار نے کہا کہ انہیں اپنے ایجنٹ نے اسی وقت ہی کہا تھا، آپ دونوں شادی کرلو گے، اور انہیں یقین نہیں آتا کہ واقعی بھی حالات بلکل ایسے ہی ہوگئے۔جارج کلونی نے مزید بتایا کہ جیسی ہی انہوں نے امل کو دیکھا تو وہ وہیں ٹھہر گئے، اور کئی گھنٹوں تک گھر سے باہر نہیں نکلے۔ —فوٹو: اے پی انہوں نے امل کلونی سے پہلی اتفاقی ملاقات کے دن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن ان کے گھر ان کے والدین بھی آئے ہوئے تھے، اور یوں ان سب کے درمیان خوب باتیں ہوئیں۔جارج کلونی نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں امل کلونی کا ای میل ایڈریس مل گیا، کیوں کہ انہوں نے اداکار کے پاس ان کے والدین کی تصاویر بھیجیں تھیں۔اداکار کے مطابق امل کلونی کی ای میل ملنے کے بعد ان دونوں کے درمیان ابتداء میں تحریری مواد کے تبادلے کے ذریعے دوستی قائم ہوئی، جو آہستہ آہستہ گہرائی میں تبدیل ہوگئی۔مزید پڑھیں: جارج اور امل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائشجارج کلونی کے مطابق جب ان کے درمیان گہری دوست ہوگئی تو امل کلونی نے ان سے لندن میں پہلی ملاقات کی، جو انتہائی خوشگوار ثابت ہوئی اور وہیں سے ان کی شادی کی راہ ہموار ہوئی۔خیال رہے کہ جارج کلونی کا یہ شو رواں ماہ 9 فروری کو نیٹ فلیکس پر نشر کیا جائے گا۔اس سے قبل اسی شو میں سابق امریکی صدر براک اوباما شامل ہوئے تھے، نیٹ فلیکس کی اسی شو کا یہ پہلا سیزن ہے، جس کے مجموعی طور پر 6 پروگرام نشر ہوں گے۔ —فوٹو: اے ایف پی اسی شو کے آنے والے ایک پروگرام میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہوں گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ جارج کلونی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم معلومات شیئر کی، اس سے قبل وہ اپنی بیوی اور بچوں کی تصاویر کھینچنے پر بھی میڈیا پر برہم ہوجاتے تھے۔گزشتہ برس جولائی میں جارج کلونی فرانسیسی میگزین پر اس لیے برہم ہوگئے تھے کہ اس نے ان کے جڑواں بچوں کی غیر قانونی بغیر اجازت کے تصاویر کھینچ کر ان کی اشاعت کی تھی۔یہ بھی پڑھیں: جارج کلونی بچوں کی تصاویر کھینچنے والے میگزین پر برہماداکار نے فرانسیسی میگزین ’وینسی‘ پر مقدمہ بھی درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔جارج اور امل کلونی کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، ان کے ہاں ایک بیٹی اور ایک بیٹا پیدا ہوا تھا، جب کہ ان دونوں نے دسمبر 2014 میں شادی کرلی تھی۔56 سالہ جارج کلونی کی 39 سالہ اہلیہ امل کلونی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں، جب کہ ان کا شمار اہم عالمی انسانی حقوق کے رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔