حیرت انگیز

کیا آپ 140 روپے میں شاندار مقام پر گھر خریدنا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو اٹلی کے جزیرے ساردینیا کے ایک قصبے میں آپ ایک چکن تکے سے بھی کم قیمت میں گھر کو خرید سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک گھر خریدنا چاہے تو کم از کم بھی لاکھوں روپوں کی ضرورت تو ہوتی ہے مگر کیا آپ ایسا مکان خریدنا پسند کریں گے جس کی قیمت صرف ایک یورو (لگ بھگ 140 پاکستانی روپے) ہو؟

اگر ہاں تو اٹلی کے جزیرے ساردینیا کے ایک قصبے میں آپ ایک چکن تکے سے بھی کم قیمت میں گھر کو خرید سکتے ہیں۔

ساردینیا کے قصبے اوللولائی میں اس انوکھی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس چھوٹے سے قصبے میں سیکڑوں ایسے مکانات خالی پڑے ہیں جن میں سے اکثر کی عمر دو سو سال سے زائد ہے اور انہیں ایک یورو میں خریدا جاسکتا ہے۔

ان گھروں کے ارگرد کا نظارہ بھی بہت دلکش ہے اور ہاں انہیں خریدنے کے بعد کسی قسم کے قرضے یا دیگر مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

مگر اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک شرط کو ضرور پورا کرنا ہوگا۔

ان خالی مکانوں کے نئے مالکان کو اضافی 31 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ان کی تزئین و آرائش پر لازمی خرچ کرنا ہوں گے۔

ویسے بھی عرصے سے خالی ہونے کے باعث ان مکانات کی حالت کافی خستہ ہے تو خریدنے کے بعد ان کی مرمت اور آرائش تو ضروری ہے مگر نئے مالکان کو یہ کام تین سال کے اندر کرنا ہوگا۔

یہاں کے میئر افیسیو ارباﺅ کے مطابق اضافی خرچ سے قطع نظر مکانات خریدنے میں کامیاب افراد زبردست جائیداد حاصل کریں گے۔

اس منصوبے کا مقصد قصبے کو نئی زندگی دینا ہے جہاں کی آبادی گزشتہ پچاس سال کے دوران 2250 سے گھٹ کر 1300 رہ گئی ہے جبکہ نوجوان مسلسل روزگار کی تلاش میں دیگر مقامات کا رخ کررہے ہیں۔

یہ خالی مکانات بھی ایسے چرواہوں، کسانوں اور دیگر دیہاتیوں نے خالی کیا اور میئر کو ڈر ہے کہ اس رجحان پر قابو نہ پایا تو یہ قصبہ ویران نہ ہوجائے۔

اب اس منصوبے کے تحت تین مکانات فروخت بھی ہوچکے ہیں جبکہ سو کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، یعنی اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلدی کرنا ہوگی۔