پولیس کا راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں چھاپہ
اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر ان کے مطلوب ہونے کا پوسٹر بھی آویزاں کردیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس
سپریم کورٹ کی جانب سے سابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کی نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتاری کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔