’پدماوت‘ میں کام کرنے پرشاہد کپورکی راجپوت بیوی بول پڑیں
اداکار نے 2015 میں راجپوت قبیلے سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی کی،فلم میں وہ راجپوتوں کے سردار بنے ہیں۔
بولی وڈ متنازع فلم ’پدماوت‘ کو ویسے تو 25 جنوری کو ریلیز کردیا گیا، اور فلم نے مشکلات کے باوجود پہلے ہی دن اچھا بزنس بھی کرلیا۔
تاہم اب اس فلم میں کام کرنے والے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ جو کہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ بھی بول پڑیں۔
واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلم میں راجپوتوں کی رانی ’پدماوتی‘ کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ راجپوت کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ شاہد کپور فلم میں راجپوت بنے تھے، تاہم ان کی اہلیہ میرا پہلے سے ہی راجپوت ہیں، جو راجپوتوں پر بننے والی فلم ’پدماوت‘ اور اس میں اپنے شوہر کے کردار پر خاموش نہ رہ سکیں۔