ہریتھک، سیف علی خان کی بیٹی کو اپنی ہیروئن بنانے کے خواہاں
44 سالہ اداکار چاہتے ہیں کہ 25 سالہ سارہ علی خان ان کی آنے والی فلم ’سپر 30‘ کی ہیروئن بنیں۔
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی خوبرو بیٹی سارہ علی خان ویسے تو ان دنوں اپنی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم خبریں ہیں کہ انہوں نے پہلی فلم کی نمائش سے قبل ہی دوسری فلم سائن کرلی۔
سارہ علی خان کے حوالے سے دوسری فلم سائن کرنے سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ قریبا ان کی والد کے ہم عمر ہریتھک روشن آنے والی فلم میں انہیں اپنی ہیروئن بنانا چاہتے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ ہریتھک روشن چاہتے ہیں کہ سارہ علی خان ان کے ساتھ بائیوگرافیکل فلم ’سپر تھرٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں۔
ڈی این اے انڈیا نے ٹائمز آف انڈیا کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہریتھک روشن نے فلم ڈائریکٹر وکاس بہل کو کہا ہے کہ سارہ علی خان کو فلم کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کریں۔