پدماوت: برصغیر کی مسخ شدہ تاریخ پر مبنی مگر شاندار فلم
اس فلم کو دیکھ کر آپ سیکھیں گے کہ آج کی کمرشل دنیا میں ایک اچھی، سنجیدہ، تاریخی اور پروپیگنڈا فلم کیسے بنائی جاتی ہے۔
بولی وڈ کی متنازعہ ترین فلم ’پدماوت‘ کے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی دو مرتبہ مبارک باد کے حقدار ہیں۔ پہلی مبارک باد ایک شاندار فلم بنانے کی ہے، جس میں اسکرپٹ کو نظر انداز کردیا جائے تو فلم سازی، ہدایت کاری، موسیقی اور تمام پوسٹ پروڈکشن کے شعبوں میں اپنے تخلیقی فن کا لوہا منوا لیا ہے۔ دوسری مبارک باد، برِصغیر کی تاریخ مسخ کرنے کی ہے، کیونکہ جس طرح ایک فکشن فلم میں حقیقی حکمران کی تذلیل کی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔