’سی پیک کے باعث پاکستان ایک خطہ، ایک سڑک منصوبے کا اہم ترین حصہ‘
منصوبے کے نتیجے میں لوگ آزادانہ آمد و رفت کر سکیں گے اور ملکوں کے درمیان وسیع ثقافتی روابط قائم ہوں گے، وزیر اعظم
ڈیووس: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چین کا خطے کی مشترکہ خوشحالی کا ’ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ‘ کئی ممالک، خطوں اور تہذیبوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں ’ایک خطہ، ایک سڑک کے اثرات‘ کے موضوع پر ایک نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’یہ منصوبہ تاریخ کے حامل ملکوں کے درمیان تعلقات کا عملی مظہر ہے۔‘