ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر والا پہلا فون
ایکس 20 پلس نامی یہ فلیگ شپ فون بیجنگ میں ایک ایونٹ کے دوران 24 جنوری متعارف کرایا جائے گا۔
چینی کمپنی ویوو دنیا کا پہلا ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر کی صلاحیت رکھنے والے فون کو 24 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔
ایکس 20 پلس نامی یہ فلیگ شپ فون بیجنگ میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔
یہ وہی فون ہے جس کا پروٹوٹائپ گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : ویوو اسمارٹ فونز کی پاکستان آمد
یہ 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور 0.7 سیکنڈ میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی صلاحیت رکھتا ہے۔